٤. رکوع
١. رکوع کے معنی جھکنے کے ہیں اس کی ادنیٰ مقدار یہ ہے کہ ہاتھ گھٹنوں تک پہچ جائیں اس سے کم قیام کی حالت ہے پورا رکوع یہ ہے کہ پیٹ سیدھی بچھائے یعنی سر اور پیٹھ اور سرین ایک سیدھ میں ہو جائیں بیٹھے ہوئے رکوع کرے اس کی ادنیٰ حد یہ ہے کہ سر بمعہ کمر کے کسی قدر جھک جائے اور اس کا پورا رکوع اس طرح ہے کہ اس کی پیشانی دونوں زانوئوں کے سامنےآ جائے
٢. اگر کوئی اتنا کبڑا ہو کہ رکوع کی حد تک جھکا ہو یا بڑھاپے کی وجہ سے اس قدر کمر جھک گئی ہو تو ایسے شخص کے لئے سر سے اشارہ کرنا کافی ہے پس اس کے سر کو جھکا دینے سے اس کا رکوع ادا ہو جائے گا بلا عذر صرف سر جھکا دینے سے رکوع ادا نہیں ہو گا
٣. ہر رکعت میں صرف ایک مرتبہ رکوع کرنا فرض ہے
0 comments:
Post a Comment