چلو اک نظم لکھتے ہیں
کسی کے نام کرتے ہیں
مگر اب سوچنا یہ ہے
کہ اس میں ذکر کس کا ہو
کہ اس میں بات کس کی ہو
کہ اس میں ذات کس کی ہو
اور یہ بھی فرض کرتے ہیں
کہ جس پہ نظم لکھتے ہیں
ہمیں اس سے محبت ہے
ہمارے سارے جذبوں کو
بس اسکی ہی ضرورت ہے
اظہار کی خاطر
اک نظم کی حاجت ہے
چلو اک کام کرتے ہیں
کہ ہم جو نظم لکھتے ہیں
تمھارے نام کرتے ہیں
تمھی عنوان ہو اسکا
تمھارا ذکر ہے اس میں
تمھاری بات ہے اس میں
تمھاری ذات ہے اس میں
چلو اک نظم لکھتے ہیں
تمھارے نام کرتے ہیں
nice poetry........
ReplyDelete