Saturday 16 February 2013

حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا خاندان 
حضور صلی اللہ علیہ وسلم خاندان قریش سے ہیں۔ یہ خاندان عرب میں ہمیشہ سے ممتاز و معزز چلا آتا تھا۔ عرب کے تمام قبیلے اور خاندان اس خاندان کو اپنا سردار مانتے تھے۔ اسی خاندان قریش کی ایک شاخ بنی ہاشم تھی جو قریش کی دوسری تمام شاخوں سے زیادہ عزت رکھتی تھی۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم خود ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے کنانہ کو برگزیدہ بنایا اور کنانہ میں سے قریش کو اور قریش میں سے بنی ہاشم کو اور بنی ہاشم میں سے مجھ کو برگزیدہ بنایا۔ جبریل علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میں دنیا کے مشرق و مغرب میں پھرا مگر بنی ہاشم سے افضل کوئی خاندان نہیں دیکھا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو ہاشمی اسی واسطے کہا جاتا ہے کہ آپ نبی ہاشم میں سے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment