کراچی: پاکستان فلاور شو کا گزشتہ روز ڈی ایچ اے سی ویو پبلک پارک میں آغاز ہوا۔
سالانہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد ہارٹی کلچرل سوسائٹی نے ڈی ایچ اے اور
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے اشتراک سے کیاگیا ، تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری
ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک تھے، سیکریٹری ڈیفنس آصف یاسین نے
کہا کہ پھول فطری حسن کے عکاس ہوتے ہیں ،دل و دماغ کو ترو تازہ و شاداب
کرتے ہیں، باغبانی کا شوق اور پھولوں سے محبت معاشرے میں صحت مند رجحانات
کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
انھوں نے ہارٹی کلچرل سوسائٹی کی کراچی کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کی
کاوشوں کو سراہا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانزیب ارباب نے مادی دور میں فطری
ماحول کی بقا اور ماحول کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کی اہمیت پر زور دیا،
اس موقع پر مختلف کیٹیگریز میں جیتنے پر متعدد اداروں کو انعامات دیے گئے،
فلاور شو کی چیمپئن شپ ٹرافی کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے جیتی،نمائش شہریوں
کیلیے اتوار تک جاری رہے گی۔
0 comments:
Post a Comment