Monday, 4 February 2013

ننھی اپنے کمرے میں اپنی سہیلی کے ساتھ گڑیا گڑیا کھیل رہی تھی ۔ جبکہ ننھی کے امی ابو کچن میں صفائی کے کام میں مصروف تھے۔ اچانک زوردار دھماکے کے ساتھ شیشے کا گلاس ٹوٹنے کی آواز آئی اور پھر بالکل خاموشی چھا گئی ۔
ننھی نے اپنی سہیلی کو بتایا "یہ گلاس امی سے ٹوٹا ہے"
سہیلی نے حیرت سے پوچھا
"اچھا ۔ لیکن تم تو کچن میں گئی نہیں۔ تمھیں کیسے پتہ کہ تمھاری امی سے ہی یہ برتن ٹوٹا ہے"ہو سکتا ہے تمہارے ابو سے ٹوٹا ہو
ننھی نے رازدارانہ انداز میں وضاحت کرتے ہوئے کہا
"کیونکہ برتن ٹوٹنے کے بعد امی کی غصے والی آواز نہیں آئی"

0 comments:

Post a Comment