Thursday 28 February 2013

       کھانا کھانے سے پہلے تسمیہ پڑھنے کا حکم

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے ایک بار کھانا شروع کیا تو ایک لڑکی ڈورتی ہوئی آئی ، اس نے کھانے میں ہاتھ ڈالا - آپ (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے اس کا ہاتھ پکڑلیا - کیونکہ اس نے بسم الله نہیں کہا تھا - اس کے فوراً بعد ایک اعرابی آگیا اس نے بھی بغیر بسم الله کہے برتن میں ہاتھ ڈالا - نبی اکرم (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) نے اس کا ہاتھ پکڑلیا پھر فرمایا !! "جب کھانے پر بسم الله نہ کہی جائے تو شیطان اسے اپنے لئے حلال کرلیتا ہے وہ پہلے اس لڑکی کے ساتھ آیا تاکہ ہمارا کھانا کھائے ، میں نے لڑکی کا ہاتھ پکڑا ، پھر وہ اعرابی کے ساتھ آیا ، میں نے اعرابی کا بھی ہاتھ پکڑلیا ، اس الله کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے ، شیطان اس وقت ان دونوں ہاتھوں کے ساتھ میرے ہاتھ میں ہے"

[ صحیح مسلم ، حدیث:2017 ]

0 comments:

Post a Comment