Saturday 16 February 2013


ایک میاں کو رات بھر دوستوں کی محفل میں تاش کھیلنے کی عادت تھی۔ ایک رات حسبِ معمول وہ رات بھر دوستوں میں تاش کھیلنے کے بعد صبح چار بجے گھر واپس آئے تو بیوی جلی بھنی بیٹھی تھی۔ بیوی نے میاں کو دیکھ کر کہا۔
“تمہیں تاش کھیلنے کے سوا کوئی کام ہے یا نہیں۔ ساری رات باہر دوستوں میں گزار دیتے ہو۔“
میاں چپ چاپ سب سنتے رہے۔ آخر بیوی نے کہا “ ارے تم بھی کچھ کہو، آخر ساری رات کے بعد آوارہ گردی کرنے کے بعد اب صبح چار بجے گھر کیا کرنے آئے ہو؟
شوہر نے بڑی سادگی سے جواب دیا
“ ناشتا کرنے “۔

0 comments:

Post a Comment