Wednesday, 27 March 2013

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایران اور افغانستان سے متصل ضلع چاغی میں بدھ کو افغانستان سے پندرہ افراد کی لاشیں لائی گئیں۔
مقامی انتظامیہ کے اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے یہ تمام افراد پاکستان کے شہری تھے۔
بی بی سی بات چیت کرتے ہوئے ضلع چاغی کی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان لاشوں کو افغانستان کے صوبہ ہلمند سے لایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ان افراد کے بارے میں انہیں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق یہ پندرہ افراد افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں ہلاک ہوئے تھے۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تمام افراد کو ہلمند کے علاقے ہزار جفت میں دو روز قبل ہونے والی ایک کاروائی میں ہلاک ہوئے۔
انتظامیہ کے اس اہلکار نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ آیا ان لوگوں کو کسی جھڑپ میں ہلاک کیا گیا یا ان کی ہلاکت کی کوئی اور وجہ تھی۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے ان تمام افراد کا تعلق بلوچستان سے ہی ہے اور یہ کوئٹہ، پشین اور قلات کے رہائشی تھے۔
بلوچستان کے ضلع چاغی کی سرحد شمال میں افغانستان کے صوبہ ہلمند جبکہ مغرب میں ایران سے ملتی ہے اور یہاں سے مقامی افراد کی سرحد کے دونوں اطراف آمدورفت جاری رہتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment