Thursday, 28 March 2013

کراچی… سپریم کورٹ نے کراچی میں نو گو ایریاز سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو آج کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی خصوصی بنچ آج دن بارہ بجے کراچی کے نوگو ایریاز سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں۔چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ انگریزی اخبار میں کراچی کا مکمل نقشہ دکھا کر نو گو ایریاز کی نشاندہی کی گئی ہے جس پر کل سماعت کی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment