امریکہ
کی ایک الیکٹرانک کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون چارجر متعارف
کروا دیا ہے۔فیول مائیکرو نامی یہ مختصر ترین چارجر 1اعشاریہ3انچ اونچاہے
جسے چابیوں کے رِنگ میں لٹکا کر باآسانی جیب میں رکھا جا سکتا ہے ۔سکے کے
برابراس ننھے سےUSBچارجرکو ایمرجنسی چارجر بھی قرار دیا جا رہا ہے جو
دورانِ سفر اچانک بیٹری ختم ہو جانے پر اگر اسمارٹ فون سے منسلک کر دیا
جائے تویہ فوری طور پر ایک گھنٹے کیلئے موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت
رکھتاہے ۔0.9انچ لمبائی اور 0.5چوڑائی کے حامل دنیا کے اس مختصر ترین
چارجرکی قیمت 25ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
Friday, 29 March 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment