Friday, 29 March 2013


واشنگٹن …اس جدید دور میں انٹرنیٹ ایک بہترین ساتھی کے روپ میں سامنے آیا جس کے ذریعے دنیا بھر میں اربوں لوگ اپنے روزمرہ معمولات زندگی میں مختلف امور سر انجام دیتے نظر آتے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں فقط ایک منٹ کتنے معنی رکھتا ہے جس میں کیا سے کیا ہوجاتا ہے؟ اگر نہیں تو امریکی کمپنی کی پیش کردہ تحقیق سے ہم آپکو بتاتے ہیں۔انٹرنیٹ کی اس وسیع و عریض دنیا میں ایک منٹ کتنی اہمیت کا حامل ہے یہ اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ صرف ایک منٹ میں دنیا بھر میں 20کروڑ40لاکھ(204ملین)ای میلز کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔یہی نہیں انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک منٹ لوگوں کی زندگی میں اس قدر اہمیت رکھتا ہے کہ صرف سماجی نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک پر اس ایک منٹ میں 60لاکھ(6ملین)پیجزدیکھے جاتے ہیں۔اسی طرح ایک منٹ میں یو ٹیوب سے کم و بیش 13لاکھ(1.3ملین)وڈیوز ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں اور آن لائن 2کروڑ(20ملین) تصاویر دیکھی جاتی ہیں۔مطالعے سے سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق جہاں اس ایک منٹ میں کم از کم 20افرادکی آئی ڈیزچوری ہوجاتی ہیں وہیں 47ہزار نئی ایپلی کیشنز ڈاؤن لوڈ کرلی جاتی ہیں جبکہ اسی ایک منٹ میں دنیا بھر میں سنے جانے والے میوزک کا دورانیہ61ہزار گھنٹوں تک جاپہنچتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment