Friday, 29 March 2013



کراچی …طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینے کے چھوٹے پتے اپنے اندر لاتعداد فوائد رکھتے ہیں۔اسے کئی امراض میں بطور دوا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ پودینہ کھانا ہضم کرنے اور معدے کو فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پودینے کے استعمال سے نہ صرف متلی اورسردرد کا فوری خاتمہ ہوتا ہے بلکہ یہ سانس سے متعلق تمام پیچیدگیوں، حلق اور پھیپھڑوں کے انفیکشن بھی دور کردیتا ہے۔ پودینے کا روزانہ استعمال دمے کے مرض کیلئے بھی کافی کارآمد ہے۔

0 comments:

Post a Comment