Thursday, 28 March 2013

روم…اٹلی میں پوپ فرانسس نے صدیوں کی روایات کو توڑتے ہوئے مقدس جمعرات کی مذہبی تقریب کی رسومات نوجوانوں کی ایک جیل میں اداکی۔پہلی بار دو خواتین اور دو مسلمان قیدیوں نے بھی پیر دھلوائے۔ پوپ فرانسس نے روم کے مضافات میں واقع نوجوانوں کی جیل میں holly thursday منایا۔اس موقع پر پوپ نے دو خواتین اور دو مسلمان قیدیوں سمیت 12 قیدیوں کے پیردھلاکر انھیں چوما۔ یہ رسم یسوع مسیحی کی منکسرالمزاجی کی یادمیں منائی جاتی ہے۔عیسائی روایات کے مطابق اپنی موت سے ایک رات قبل حضرت عیسیٰ نے اپنے بارہ حواریوں کے پاوٴں دھلاکرانھیں چوماتھا۔ اس سے پہلے جتنے بھی پوپ گزرے ہیں وہ اس مذہبی رسم کو کیتھڈرل چرچ بیسلیکا میں ادا کرتے تھے۔

0 comments:

Post a Comment