پیونگ
یانگ…شمالی کوریا نے اپنے راکٹ یونٹ کو جنوبی کوریا اور بحرالکاہل میں
قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے،
امریکاکاکہناہے کہ وہ کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیارہے۔
جنوبی کوریا میں ایک شو کے دوران امریکا کے ایٹمی صلاحیت کے حامل بی 2
بمبار طیاروں نے پروازیں کیں جس کے بعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے
راکٹ یونٹس کو بحرالکاہل اور جنوبی کوریا میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے
کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔ شمالی کوریا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق
کم جونگ ان نے ٹاپ جنرلز کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران اس حکم نامے پر دستخط
کردیے ہیں۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اب امریکا کے ساتھ حساب کتاب برابر
کرنے کا وقت آگیا ہے۔ دوسری جانب پینٹا گون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کاکہناتھا کہ جنوبی کوریا کے اوپر بی 2 بمبار
طیاروں کی پرواز کا مقصد کشیدگی کو بڑھانا نہیں بلکہ جنوبی کوریا اور جاپان
کی حفاظت کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کے کسی بھی جارحانہ
اقدام سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
Thursday, 28 March 2013
کم جونگ ان کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کیلئے راکٹ یونٹس کو تیار رہنے کا حکم
Posted by Unknown on 21:40 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment