Thursday, 28 March 2013

میامی… پاکستان کے اعصام الحق اورہالینڈ کے یولین روزے کی جوڑی میامی اوپن ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئی۔ میامی میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام لحق اورہالینڈ کے یولین روزے کی جوڑی بھرپورفارم میں نظرآئی۔ پاک ڈچ پیئر نے مارسل گرانولرز اورمارک لوپیز پرمشتمل اسپینش پیئرکوشکست دی۔اعصام الحق اوریولین روزے کی جیت کااسکور چھ تین اورچھ دو رہا۔

0 comments:

Post a Comment