اسلام
آباد… ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ
موسمیات کے مطابق آج بھی شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا
امکان ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت
کم ہوگئی ہے۔جمعرات کے روز بھی صوبے کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔سب
سے زیادہ بارش زیارت میں 35 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔سندھ ،پنجاب اور خیبر
پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج
گوجرانوالہ،لاہور اور ہزارہ ڈویژن سمیت آزاد کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک
کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے ز یادہ درجہ حرارت میرپور خاص
میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
Thursday, 28 March 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment