Thursday, 28 March 2013

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اوررینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس کی اضافی نفری نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر7 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلیے گئے، گرفتار افراد سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے لائنز ایریا کے علاقے جیٹ لائن اور اے بی سینا لائن میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیااورکئی افراد کو حراست میں لے لیا،رینجرزاہلکاروں نے علاقے میں کھڑی گاڑیوں کی بھی تلاشی لی، خفیہ اطلاع پر سول اسپتال ایمرجنسی کے قریب قائم نجی لیبارٹری پر رینجرز نے چھاپہ مارکرتین افراد کو حراست میں لے لیا۔ان میں سے ایک شخص کاتعلق سیاسی جماعت سے ہے جس کے پاس سے پستول بھی برآمدکیاگیاہے۔

0 comments:

Post a Comment