Saturday, 9 March 2013

Fazal e Rabb ul Ula ...

Posted by Unknown on 20:49 with No comments

فضلِ رَب العلیٰ اور کیا چاہیے


فضلِ رَبّْ العْلیٰ اور کیا چاہیے
مل گئے مصطفی  اور کیا چاہیے

دامنِ مصطفی جن کے ہاتھوں میں ہے 
ان کو روزِ جزا اور کیاچاہیے

نعمتیں دونوں عالم کی دے کر ہمیں 
پوچھتے ہیں بتا اور کیا چاہیے

اے رسولِ خدا تیرے بیمار کو 
باغ طیبہ کی آب و ہوا چاہیے

لے چلو اب مدینے کو چارہ گرو 
مجھ کو طیبہ کی آب و ہوا چاہیے

حاضری ہو گئی ان کے دربار میں 
مل گیا مدعا اور کیا چاہیے

گنبد سبز خوابوں میں آنے لگا 
حاضری کا صلہ اور کیا چاہیے

ہے سکندؔ ر ثنا خوانِ شاہ امم 
عزت و مرتبہ اور کیا چاہیے

0 comments:

Post a Comment