Thursday, 28 March 2013

Gulab Jamun....گلاب جامن

Posted by Unknown on 01:57 with No comments

گلاب جامن
ضروری اجزا

اسکم ملک پاؤڈر تین سو پچھتر گرام

میدہ ایک سو پچیس گرام

گھی ایک کلو

چینی سوا کلو

سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ

امونیم ایک چوتھائی چائے کا چمچ

پانی ایک لیٹر

رنگ کاٹ دو چٹکی

پستے گارنش کےلیے

ترکیب

1- 
ایک کڑاہی میں گھی گرم کر لیں۔

2- 
اب ایک باؤل میں دو کپ گھی اور اسکم ملک پاؤڈر ڈال کر ملا لیں۔ پھر اس میں تھوڑا تھوڑا پانی شامل کر کے مکس کرتے جائیں۔

3- 
اس کے بعد سوڈا، امونیم، رنگ کاٹ اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

4- 
پھر میدہ ڈال کر مکس کریں اور اسے فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

5- 
اب کڑاہی میں چینی اور آدھا لیٹر پانی ڈال کر شیرہ تیار کر لیں۔

6- 
پھر ٹھنڈا کئے ہوئے مکسچر کے چھوٹے چھوٹے بالز بنا لیں اور اسے ہلکے گرم گھی میں ڈال کر اتنا پکائیں کہ وہ اوپر آجائے۔

7- 
آخر میں ہلکا گولڈن براؤن کر کے نکال لیں اور شیرہ میں ڈال دیں۔

8-
جب شیرہ گلاب جامن میں جذب ہوجائے تو ڈش میں نکال لیں اور پستے سے گارنش کر کے سرو کریں۔ 

0 comments:

Post a Comment