Saturday, 30 March 2013

Importance & Virtue Of Durood Shareef

Posted by Unknown on 02:29 with No comments
٭٭٭ درود شریف کی اہمیت و فضیلت ٭٭٭

درود شریف کی اہمیت یوں سمجھ لیں کہ درود کے بغیر کوئی نماز، نماز نہیں۔ اور کوئی دعا، دعا نہیں۔ البتہ درود، مسنون (یعنی سنت سے ثابت شدہ) ہونا چاہیئے۔ مگر مسلمانوں نے اپنی مرضی سے بہت سے درود بنا لیے ہیں اور ان کے نام خود رکھ لیے ہیں۔ جن کا کوئی ذکر کتب ِ احادیث میں نہیں ہے۔ ایسے درود ،اگر آپ خلوص نیت سے پڑھتے بھی رہیں گے جس پر میرے اور آپکے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نہ ہو تو آپ خود فیصلہ کرلیں کہ اس کھوٹے سکے کو مارکیٹ میں کون قبول کرے گا۔ گویا خلافِ سُنّت خلوص بھی بیکار ہے۔

ہمیشہ وہ مستند درود شریف پڑھیں جو کتب احادیث میں درج ہیں۔ ان میں سے ایک تو وہ ہے جو ہم نماز میں پڑھتے ہیں۔میرا مشورہ ہے کہ آپ زیادہ الجھن میں نہ پڑیں اورصرف یہی درود شریف پڑھ لیا کریں۔ کم از کم دل کو یقین تو ہو گا کہ اس پر مہرِ مدینہ ہے۔ قرآن مجید میں درود شریف کے لیے یوں حکم آیا ہے:

﴿ اِنَّ اللهَ وَمَلٰٓئِکَتَہ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰٓاَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴾ (الاحزاب:56)
” اللہ اور اس کے فرشتے نبی ا پر درود شریف بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی آپ
صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجا کرو ۔ “


بخاری و مسلم میں یہ حدیث درج ہے:

جناب عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے ملاقات کی اور کہا کہ میں تجھ کو وہ چیز ہدیہ نہ دوں؟ جس کو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔ میں نے کہا ہاں ہم کو وہ ہدیہ ضرور دیجئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے نبی ا سے دریافت کیا تھا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ پر اور اہلِ بیت پر ہم کس طرح درود شریف بھیجیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس طرح کہو:

(( اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ ))

” اے ہمارے اللہ! محمدا اور آلِ محمد پر رحمت بھیج۔ جس طرح تو نے ابراہیم ں اور آلِ ابراہیم ں پر رحمت بھیجی تھی۔ بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے۔ اے ہمارے اللہ! محمدا اور آلِ محمد اپر برکتیں بھیج۔ جس طرح تو نے ابراہیم ں اور آلِ ابراہیم ں پر برکتیں بھیجی تھیں۔ بے شک تو تعریف کیا گیا پاک ہے ۔ “

0 comments:

Post a Comment