Saturday, 16 March 2013

Introduction Of Ahmad Faraz.

Posted by Unknown on 06:55 with No comments

احمد فراز

احمد فراز 1931ء میں کوہاٹ میں پیدا ہوۓ ۔ اردو اور فارسی میں ایم اے کیا ۔
ایڈورڈ کالج ( پشاور ) میں تعلیم کے دوران ریڈیو پاکستان کے لۓ فیچر لکھنے شروع کیے ۔ جب ان کا پہلا شعری مجموعہ “تنہا تنہا” شائع ہوا تو وہ بی اے میں تھے ۔
تعلیم کی تکمیل کے بعد ریڈیو سے علیحدہ ہو گئے اور یونیورسٹی میں لیکچر شپ اختیار کر لی ۔ اسی ملازمت کے دوران ان کا دوسرا مجموعہ “درد آشوب ” چھپا جس کو پاکستان رائٹرز گڈز کی جانب سے “آدم جی ادبی ایوارڈ” عطا کیا گیا ۔
یونیورسٹی کی ملازمت کے بعد پاکستان نیشنل سینٹر (پشاور) کے ڈائریکٹر مقرر ہوۓ ۔ انہیں 1976 ء میں اکا دکی ادبیات پاکستان کا پہلا سربراہ بنایا گیا ۔ بعد ازاں جنرل ضیاء کے دور میں انہیں مجبورا جلا وطنی اختیار کرنی پڑی ۔

0 comments:

Post a Comment