Sunday, 3 March 2013

Meaning Of Rahmatul Lil Alameen...

Posted by Unknown on 02:34 with No comments
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے رحمتہ اللعالمین ہونے کا مطلب 
رحمت کے معنی ہیں پیار ، ترس، ہمدردی، غمگساری ، محبت اور خیر گیری کے، اور لفظ عالم کا استعمال خدا کی ساری مخلوق کے لیے ہوتا ہے۔ عالمین اس کی جمع ہے رب العالمین نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمتہ للعالمین فر ما کر یہ ظاہر کر دیا کہ جس طرح پروردگار کی الوہیت عام ہے ۔ اور اس کی ربوبیت سے کوئی ایک چیز بھی مستغنی نہیں رہ سکتی اسی طرح کوئی چیز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خبر گیری اور فیضان محبت اور ہمدردی سے مستثنیٰ نہیں۔
علمائے کرام فرماتے ہیں کہ ہر نعمت تھوڑی ہو یا بہت چھوٹی ہو یا بڑی جسمانی ہو یا روحانی ، دینی ہو یا دینوی ، ظاہری ہو یا باطنی روز اول سے اب تک ، اب سے قیامت تک ، قیامت سے آخرت اور آخرت سے ابد تک ، مومن یا کافر، فرمانبردار یا نافرمان، ملک یا انسان ، جن یا حیوان بلکہ تمام ماسوی اللہ میں جسے جو نعمت ملی یا ملتی ہے یا ملے گی انہی کے ہاتھ پر بٹی اوربٹتی ہے اور بٹے گی۔ یہی اللہ کے خلیفہ اعظم ہیں ، یہی ولی نعمت عالم ہیں، وہ خودارشاد فرماتے ہیں۔’’ انما انا قاسم واللہ معطی‘‘ دینے والا تو اللہ ہے اور تقسیم کرنے والا میں ہوں۔
غرض خدائی نعمتوں کی تقسیم انھیں کے مبارک ہاتھوں سے ہوتی ہے اور بارگاہ الٰہی سے جسے جو ملتا ہے انھیں کے واسطے سے ملتا ہے۔ یہی معنی ہیں رحمتہ للعالمین کے۔

0 comments:

Post a Comment