Saturday, 16 March 2013

Mis-understanding

Posted by Unknown on 07:25 with No comments
 غلط فہمی

غلط فہمی ایک طوفان ایک ناگہانی آفت کی طرح دلوں پر مسلط ہوتی ہے اور کئی بار کر دی جاتی ہے ، اور اگر ایک بار یہ اپنا کام کر جائے تو ہماری تمام تر کوششیں ناکام رہتی ہیں۔
ایسے حالات میں اکثر ہمیں سمجھ نہیں آتا کہ اپنی بےگناہی کس طرح ثابت کریں اس گرد سے کیسے دلوں کو دھویا جائے؟
جب کہ ہونا یہ چاہیے کہ خاموشی اختیار کر لی جائے کیونکہ جو آپ کے اپنے ہوتے ہیں وہ آپ کو سمجھتے ہیں اُن کے دلوں میں ان سب منفی خیالات کی جگہ ہی نہیں ہوتی۔
صبر سے کام لینے علاوہ اور کوئی راستہ بچتا ہی نہیں۔
ان کو یاد کیجیے دعا ئیں دیجیئے مگر اپنی صفائی دے کر خود کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے ۔
جو آپ کو ملا نہیں یا مل کر دانستہ طور پر آپ سے الگ ہو جائے وہ آپ کا کبھی تھا ہی نہیں۔

0 comments:

Post a Comment