Monday 11 March 2013

Paradise and Hell

Posted by Unknown on 03:30 with No comments
رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔
 ’’جس جہنمی کو دنیا میں سب سے زیادہ نعمتیں ملی ہوں گی اس کو قیامت کے دن بلایا جائے گا اور اس کو جہنم میں ایک غوطہ دے کر پوچھا جائے گا
 اے ابن آدم علیہ السلام ، کیا تم نے دنیا میں کبھی کوئی خیر دیکھی تھی؟۔
وہ کہے گا نہیں اے میرے رب ، 

پھر اہل جنت میں سے اس شخص کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ تکلیف میں رہا ہوگا۔
 اس کو جنت کی جھلک دکھا کر پوچھا جائے گا اے ابن آدم، کیا تم نے دنیا میں کبھی کوئی تکلیف دیکھی تھی؟
 وہ کہے گا نہیں اے میرے رب ۔ نہ مجھے کبھی کوئی تکلیف پہنچی اور نہ کبھی کوئی سختی پہنچی تھی‘‘۔
 (عن انس رضی اللہ عنہ صحیح مسلم حدیث 948)
آخرت کی تکالیف دنیا کی تکالیف سے بہت زیادہ ہیں اسی طرح آخرت کا آرام بھی دنیا کے آرام و سکون سے بہت زیادہ ہے۔ یہی و جہ ہے کہ دنیا میں سکون کی زندگی گزارنے والا شخص ایک لمحہ جہنم میں جانے کے بعد دنیا کا ہر آرام بھول جائے گا اور دنیا میں تکالیف برداشت کرنے والا شخص ایک لمحہ جنت میں جانے کے بعد دنیا کی ہر تکلیف کو بھول جائے گا ۔ آپ آخرت کی تکالیف سے بچنے کے لئے کثرت سے نیک اعمال کریں

0 comments:

Post a Comment