Saturday, 16 March 2013


پالتو چوہوں سے محبت: امریکی خاتون نے11سالہ شادی داؤ پر لگا دی
واشنگٹن …
 دنیا بھر میں جہاں مختلف مزاج اورعادات و اطوار والے لوگ پائے جاتے ہیں وہیں ان لوگوں کے شوق اور مشغلے بھی انوکھے و نرالے ہوتے ہیں۔ایسی ہی ایک خاتو ن سے آپکی ملاقات ہم کرواتے ہیں جنہوں نے اپنے انوکھے شوق کے لیے ازدواجی زندگی قربان کردی۔شینٹل بینکس نامی ان خاتون کو چوہے پالنے کا جنون ہے جو اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ اب وہ اپنے19پالتو چوہوں کو اپنے بچے مانتی ہیں۔چوہوں سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھنے والی شینٹل کی دیوانگی جب انتہائی حد پر پہنچ گئی تو اُنکے شوہر چیسٹر بینکس نے انہیں اِن چوہوں کو گھر سے ختم کرنے کا کہہ دیا۔شوہر کے حکم سے ناراض شینٹل نے اولاد کی طرح عزیز چوہوں کو چھوڑنے کے بجائے شوہر سے علیحدگی کو ترجیح دی اور دو بیڈروم کا اپارٹمنٹ لیکر چوہوں کیساتھ الگ شفٹ ہوگئیں جہاں یہ تمام پالتو چوہے ہر وقت شینٹل کے اردگرد منڈلانے کیساتھ ساتھ انکے منہ سے کھانا لیکر کھاتے نظر آتے ہیں ۔ یہی نہیں شینٹل کیساتھ ساتھ انکا بیٹا کیون بھی چوہوں سے بیحد محبت کرتا ہے اور انہی چوہوں کو اپنا بہن بھائی مانتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment