انبیاء کرام کو غیب کا علم ہونا
بے شک اللہ عزوجل نے انبیاء علیہم السلام کو غیب کا علم عطا فرمایا۔ زمین
وآسمان کا ہر زرہ ہر نبی کے پیش نظر ہے مگر یہ علم غیب جو کہ ان کو ہے،
اللہ کے دینے سے ہے۔ لہٰذا ان کا علم عطائی ہوا۔ نبی کے معنی ہیں غیب کی
خبر دینے والا، انبیاء علیہم السلام غیب کی خبریں دینے کے لیے ہی آ تے ہیں
کہ جنت و نارو حشر و نشرو عذاب و ثواب غیب نہیں تو اور کیا ہیں؟ ان کا منصب
ہی یہ ہے کہ وہ باتیں ارشاد فرمائیں، جن تک عقل و حواس کی رسائی نہیں، اور
اسی کا نام غیب ہے ۔ اولیاء کو بھی علم غیب عطائی ہوتا ہے مگر بوا سطہ
انبیاء کے۔
0 comments:
Post a Comment