اللہ کی سار ی مخلوق میں سے سب سے افضل
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمام مخلوقات الٰہی میں سب سے افضل وبالا
اور بہتر و اعلیٰ ہیں کہ اوروں کو فرداً فرداً جو کمالات عطا ہوئے حضور میں
وہ سب جمع کر دئیے گئے اور ان کے علاوہ حضور کو وہ کمالات ملے جن میں کسی
کا حصہ نہیں، بلکہ اوروں کو جو کچھ ملا حضور کے طفیل میں بلکہ حضور کے دست
اقدس سے ملا۔ محال ہے کہ کوئی حضور کا مثل ہو، جو کسی صفت خاصہ میں کسی کو
حضور کا مثل بتائے ، گمراہ ہے یا کافر۔
0 comments:
Post a Comment