Friday, 15 March 2013


شاہ زیب قتل کیس: اسپیشل پراسیکیوٹر تبدیل، تفتیشی افسر اور مدعی کا احتجاج
کراچی … 
 حکومت سندھ نے جاتے جاتے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا، شاہ زیب قتل کیس میں مقدمے کے اسپیشل پراسیکیوٹر کا فوری تبادلہ کردیا گیا، مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے آبائی گاوٴں سے تعلق رکھنے والے مظفر سولگنی اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیئے گئے، تفتیشی افسر اور مدعی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے استغاثہ کے راز اور شواہد ملزمان تک پہنچ سکتے ہیں۔ چند گھنٹوں کی مہمان سندھ حکومت نے شاہ زیب قتل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کا اچانک تبادلہ کردیا، اسپیشل پراسیکیوٹر شاہد آرائیں کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دیدیا گیا۔ دوسری جانب شاہ زیب کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کے آبائی گاوٴں سے تعلق رکھنے والے مظفر سولنگی کواسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کردیا گیا، شاہد آرائین کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر چارج مظفر سولنگی کے حوالے کردیں جبکہ انہیں یہ بھی حکم دیا گیا ہے کہ کیس سے متعلق فائلیں اور دیگر کاغذات بھی مظفر سولنگی کے سپرد کریں۔ حکومتی فیصلے پر مقدمے کے تفتیشی افسر اور مدعی اورنگزیب شدید احتجاج کیا ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے قریبی رابطے کے باعث استغاثہ کو شدید نقصان ہوسکتا ہے جبکہ استغاثہ کے راز اور شواہد بھی ملزمان تک پہنچ سکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment