Wednesday 27 March 2013

 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حضرت عباس رضی اللہ عنہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے مرتبے اور فضیلت کو جانتے تھے اسی لئے وہ ہر معاملہ میں ان کو آ گےرکھتے تھے ، ان سے مشورہ لیتے اور ان کی رائے پر عمل کرتے تھے ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ اپنی پنی خلافت کے زمانے میں گھوڑے وغیرہ پر سوار کہیں سے گزرتے اور راستے میں انہیں حضرت عباس رضی اللہ عنہ نظر آجاتے تو وہ فورا اپنی سواری سے اتر کر ان کے احترام میں پیدل چلتے یہاں تک کہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ وہاں سے گزر جاتے ، اکثر ایسا ہوتا کہ خلیفہ ان کے اعزازو احترام کی وجہ سے راستے میں اپنی سواری سے اتر کر ان کے گھر تک ان کے ساتھ ساتھ جاتے ۔ اس احترام کی وجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد تھا کہ عباس کو دیکھ کر میری یاد تازہ کیا کرو کیونکہ وہ میرے چچا اور میرے والد کے ماں جائے ہیں ۔ ایک روایت میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد ہے کہ عباس میرے آباء و اجداد کی نشانی ہیں ۔
{سیرۃ حلبیہ ج2}

0 comments:

Post a Comment