بے رنگ پانی سے رنگین تصاویر بنانے کا منفرد انداز
پیرس....
ایک
فرانسیسی فنکا ر نے آرٹ کا ایک انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے بے رنگ پانی سے
رنگین تصاویر بنانے کا منفرد انداز متعارف کروا دیا ہے ۔ منفرد انداز سے
بنا ئے جانے والے ان فن پار وں میں یہ ماہر فنکار پانی سے مختلف تصاویر کی
آﺅٹ لائن تشکیل دے کر پانی کے پورٹریٹ میں روشنائی کے قطرے شامل کر دیتا
ہے۔ بے رنگ پانی کی یہ تصاویر سیاہی شامل ہوتے ہی نہایت خوبصورت انداز میں
رنگین ہوجاتی ہیں۔مصوری کے اس منفرد انداز کی وجہ سے ناصرف آرٹ کے دلدادہ
افرادان تصاویر کو سراہتے اور داد دیتے نظر آتے ہیں بلکہ آرٹسٹ کے اپنے فن
سے لگاﺅ کی انتہا کا بھی انداز ہ لگایا جا سکتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment