Sunday 7 April 2013


لاہور…لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بجلی کی طویل ترین معطلی کا ڈراؤنا خواب 22 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہیں ٹوٹ سکا ،صوبہ بھر میں بیشتر علاقوں کے شہری بجلی کی ساتھ پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے۔ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگاواٹ پر برقرار ہے ۔ لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی معطلی دن بھر برقرار رہی،دوسری طرف اوکاڑہ، رینالہ خورد ، قصور، بھائی پھیرو، چھانگا مانگا، دیپالپور، مریدکے، نارنگ منڈی، کھڈیاں خاص، راجہ جنگ اور متعدد علاقے بھی بجلی کی بندش کا شکار رہے۔ لیسکو حکام کا دعویٰ ہے کہ نیشنل پاور کنٹرول سنٹر اسلام آباد جبری لوڈ شیڈنگ کر رہا ہے ، گرڈ اسٹیشن بند کر دیئے جاتے ہیں ۔ لیسکو ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو عارضی ریلیف دینے کیلئے صنعتی سیکٹر کو شام 6بجے سے رات 12 بجے تک لوڈ شیڈنگ کا پابند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان واپڈا رانا عابد کے مطابق اوچ پاورہاؤس کو گیس فراہم کرنے والی پائپ لائن کی مرمت کردی گئی ہے، آئندہ چند گھنٹوں میں سسٹم میں 525میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment