Sunday, 7 April 2013


اسلام آباد… انتخابی تیاریوں کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے ملک بھر سے چوبیس ہزار چورانوے کاغذات نامزدگی کی ابتدائی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے اور اب آج سے منظور یا مسترد کاغذات کے خلاف درخواستیں دائر کرنے کاسلسلہ شروع ہوگا۔ عام انتخابات کی تیاریوں کے پہلے دو مرحلے مکمل ہوگئے، ملک بھر سے چوبیس ہزار چورانوے کاغذات نامزدگی کی ابتدائی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے نیب، نادرا، ایف بی آر، اسٹیٹ بنک کی رپورٹس ریٹرننگ افسران کو بھجوائی گئیں تھیں، الیکشن کمیشن نے ان اداروں کو اڑتالیس گھنٹوں میں امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کردئیے ہیں۔ ابتدائی جانچ پڑتال تو مکمل ہوگئی لیکن ابھی امیدواروں کا امتحان ختم نہیں ہوا، کاغذات منظور بھی ہوجائیں اور الیکشن میں کامیابی بھی مل جائے،اگر کوئی امیدوار دھوکہ دہی میں ملوث پایا گیا تو اسے نااہل قرار دے دیا جائے گا،ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کا کہنا ہے کہ جانچ پڑتال کا عمل انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گا، انتخابی تیاریوں کا تیسرا مرحلہ اب پیر سے شروع ہوگا، کاغذات کے منظور، مسترد اور اعتراضات پر اپیلیں 10 اپریل تک دائر کی جا سکتی ہیں ،جن کا فیصلہ 17 اپریل تک سنایا جائے گا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 18 اپریل تک واپس لے سکتے ہیں ،19 اپریل کو حتمی فہرست شائع کردی جائے گی، جس کے فوری بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہو جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment