پشاور
… پشاور میں شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد لاپتہ
ہونے والے 4 واپڈا اہلکار بحفاظت اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔ پیسکو
ترجمان شوکت افضل نے جیو نیوز کو بتایا کہ 2 اپریل کو پشاور میں شیخ محمدی
گرڈ اسٹیشن پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد انجینئر شعیب ربانی، انجینئر
فہیم، حافظ باری اور ذیشان لاپتہ ہو گئے تھے، جو اتوار کی شام بحفاظت اپنے
گھروں کو واپس پہنچ گئے ہیں۔ شوکت افضل کے مطابق چاروں اہلکاروں کو بازیاب
کرایا گیا یا وہ خود واپس آئے ہیں اس بارے میں فوری طور پر پتہ نہیں چل
سکا۔ جبکہ بڈھ بیر پولیس نے بھی واپڈاکے 4 لاپتہ اہلکاروں کے واپس پہنچنے
کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز شیخ محمدی گرڈ اسٹیشن پر
شدت پسندوں کے حملے میں واپڈا کے 4 اور پولیس کے 3 اہلکار جاں بحق جبکہ
واپڈا ہی کے 4 اہلکار لاپتہ ہو گئے تھے۔
Sunday, 7 April 2013
شاور: گرڈ اسٹیشن پر حملے کے بعد سے لاپتہ واپڈا کے 4 اہلکار گھر پہنچ گئے
Posted by Unknown on 23:49 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment