پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ طالب علم اگلے دو ماہ کے لئے اضافی چارجز کے بغیر 2Mbps کی اعلٰی رفتار کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل، سٹوڈنٹ پیکج کے صارفین 1 ایم بی پی ایس انٹرنیٹ براڈبینڈ کی سپیڈ حاصل کر رہے تھے۔
پی ٹی سی ایل نے کہا کہ 1 ایم بی پی ایس سٹوڈنٹ پیکج ہولڈرز خود کار طریقے سے مفت میں 2 ایم بی پی ایس سے اپ گریڈ ہو رہے ہیں۔ یہ پیشکش 30 جون 2013 تک درست ہو گی جبکہ معیاری 2 ایم بی پی ایس کا ٹیرف 1299 روپے ماہانہ،یکم جولائی 2013 سے لاگو ہو گا۔
صارفین، جو اس پیشکش میں حصہ نہیں لینا چاہتے 1236 پر کال یا student.broadband@ptcl.net.pk پر ای میل کریں۔
اس آفر کی اہم جھلکیاں یہ ہیں:
- 2 ایم بی پی ایس رفتار 1 ایم بی پی ایس کی قیمت میں
- لامحدود ڈاؤنلوڈز
- تمام اسٹوڈنٹ 1 ایم بی پی ایس صارفین کو اسٹوڈنٹ 2 ایم بی پی ایس پر اپگریڈ کر دیا گیا
- 30 جون 2013ء تک کوئی اضافی چارجز نہیں
- یکم جولائی 2013ء سے اسٹوڈنٹ 2 ایم بی پی ایس کے معیاری نرخ 1299 روپے ماہانہ لاگو ہوں گے
- اپ گریڈ ہونے والے صارفین جو اس کو جاری نہ رکھنا چاہیں 1236 پر کال کر کے اسٹوڈنٹ 1 ایم بی پی ایس پر واپس جا سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment