Sunday 7 April 2013

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانوں اور کئی مکانات پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق لیاری ایکسپریس وے کے ساتھ قائم بھکر گوٹھ،گلشن اقبال کے علاقے میں قائم قائد اعظم کالونی اور نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی فور اور 5 بی تھری میں بھی رینجرز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں،جس کے دوران مشتبہ افراد کے ٹھکانوں،منشیات فروشوں کے اڈوں اور کئی رہائشی مکانات پر بھی چھاپے مارے گئے،تاہم گرفتاریوں کے حوالے سے ابھی تک رینجرز کی جانب سے اطلاعات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment