لاہور…لاہور
کے علاقہ راجگڑھ میں ایک رنگ ساز فیکٹری میں گیراج میں کھڑی گاڑی کی سی
این جی کٹ پھٹنے سے آ گ لگ گئی، جس کے نتیجے میں تین مزدور جھلس کر زخمی ہو
گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رنگ ساز فیکٹری میں لگنے والی آگ فیکٹری گیراج
میں کھڑی گاڑی کے سی این جی سیلنڈر پھٹنے سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے
پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ
موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کے دوران فیکٹری میں پھنسے جھلس کر
زخمی ہونے والے 3 مزدوروں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا،تاہم فیکٹری
میں موجود ہزاروں روپے کا سامان جل کر خاک ہو گیا۔
Sunday, 7 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment