Sunday 7 April 2013


کراچی…کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران متعددمشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔رینجرز ذرائع کے مطابق ماڈل کالونی میں خفیہ اطلاعات پر صبح سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔دوران آپریشن گھر گھر تلاشی کے بعد متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے، کسی کو بھی علاقے کے اندر اور باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔آپریشن میں رینجرز جوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین اہلکار بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہی ہیں۔

0 comments:

Post a Comment