Sunday, 7 April 2013


قاہرہ…مصر میں اپوزیشن تحریک کے5 سال مکمل ہونے پر ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے جلاوٴ گھیراوٴ اور پولیس پر پتھراوٴ کیا۔ جھڑپوں میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔اپوزیشن کی چھ اپریل موومنٹ کا آغاز پانچ سال پہلے حسنی مبارک کے دور میں پولیس تشدد کے خلاف ہوا تھا۔ قاہرہ سمیت مصر کے کئی شہروں میں نکالی گئی ریلیاں پْرتشدد احتجاج میں تبدیل ہوگئیں۔ قاہرہ میں صدر محمد مرسی کے مخالفین نے اعلیٰ عدالت کے قریب سڑک پر ٹائر جلائے ، پولیس پر پتھراوٴ کیا اور عدالت میں گھسنے کی کوشش کی۔ جھڑپوں میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

0 comments:

Post a Comment