Sunday, 7 April 2013



ریاض…سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے وزارت داخلہ اور وزارت محنت کوغیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائی 3 ماہ کے لیے روکنے کی ہدایت کردی ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری اخبارکی رپورٹ کے مطابق غیرقانونی ورکرزکو یہ مہلت ان کی کفالت اور اقامت کی قانونی حیثیت بحال کرنے کے لیے دی گئی ہے۔شاہ عبداللہ نے وزارت داخلہ اوروزارت محنت کوہدایت کردی ہے کہ سعودی عرب کے لیبراوررہائش کے قوانین توڑنے والے غیرملکی ورکرز کوموقع دیاجائے کہ وہ اپنے معاملات کو تین ماہ کے دوران کلیئر کرالیں، اس مہلت کی مدت میں اضافہ نہیں کیاجائیگا۔گزشتہ چندماہ میں سعودی عرب سے دولاکھ سے زائدغیرملکیوں کو بے دخل کیا جاچکا ہے۔سعودی عرب میں پاکستان، بھارت، یمن اور فلپائن سمیت کئی ملکوں کے نوے لاکھ سے زائد افراد مختلف شعبوں میں ملازمتیں کررہے ہیں اوراپنے ملکوں کوزرمبادلہ بھیجنے میں اہم کرداراداکر رہے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment