Tuesday, 9 April 2013


نئی دہلی…بالی ووڈ کی مایہِ ناز اداکارہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی بیگم جیا بچن9اپریل کو65ویں سالگرہ منائیں گی۔9اپریل1948کو بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر جبل پور کے ایک بنگالی خاندان میں جنم لینے والی جیا بہادری نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات1963ء میں فلمMahanagarسے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کی۔بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بطور ہیروئن جیا بہادری کی پہلی فلم"گڈی"تھی جس کے بعد انہوں نے "ابھیمان"،جوانی دیوانی،باورچی،پیا کا گھر،زنجیر،سلسلہ،شعلے،ہزار چوراسی کی ماں،فذا،کبھی خوشی کبھی غم اور کل ہونا ہو جیسی کامیاب فلموں میں کام کرکے بہترین اداکارہ اور معاون اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔فلم بنسی برجواور زنجیرمیں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بعد 1973ء میں اس جوڑی نے شادی کرلی جس کے بعد انہوں نے ابھیمان،چپکے چپکے،شعلے اور سلسلہ جیسی کامیاب فلمیں بالی ووڈ کو دیں۔کامیاب اداکارہ ،بیوی اور سیاستدان کی حیثیت سے خود کو منوانے والی جیابچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

0 comments:

Post a Comment