اوہائیو…
این جی ٹی…امریکی ریاست اوہائیو کے ایک چڑیا گھر میں جانوروں کی حفاظت پر
مامور افراد دو مہینے کے ننھے گوریلا کو ماں کی محبت دینے میں مصروف
ہیں۔پیدائش کے بعد 'Gladys'نامی گوریلے کو اس کی حقیقی ماں نے قبول کرنے سے
انکار کر دیا تھا جس کے نتیجے میں چڑیا گھر انتظامیہ کے 10ممبران نے ننھے
گوریلا کو ماں کی طرح پالنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ ممبران Gladysکو ایک ماں کی
طرح تربیت دینے میں مصروف ہیں اوراسے اپنی کمر پر سوار کر کے چلنا ، شاخوں
پر لٹکنا اور چھلانگ لگانا سیکھاتے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ انتظامیہ کے یہ
ممبر اپنے جسم پر لمبے بالوں والا کوٹ پہن لیتے ہیں اور یوں ننھا گوریلا
اپنی اصلی ماں کی کمی محسوس نہیں کرتا۔
Tuesday, 2 April 2013
چڑیا گھر انتظامیہ ننھے گوریلے کو ماں کی محبت دینے میں مصروف
Posted by Unknown on 22:09 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment