کراچی…بلوچستان
نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا ہے پاکستان کے دیگر علاقوں مین
الیکشن کا ماحول بن رہا ہے ، کاغذات کی جانچ پڑتال ہورہی ہے ، لیکن
بلوچستان میں اب بھی لاشوں کی جانچ پڑتال ہورہی ہے ، کوئٹہ روانگی سے قبل
کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہاکہ نگراں
حکومت میں بھی ہمیں لاشیں مل رہی ہیں ، اختر مینگل کاکہنا تھا انہیں نہیں
لگتا، اسٹیبلشمنٹ بلوچستان میں سنجیدہ ہے ،65 سال سے وہ چیخ رہے ہیں ، یا
ہم گونگے ہیں یا وہ بہرے ہیں ، اختر مینگل نے ایک سوال کے جواب میں کہا
طاقت اور بندوق سے مسئلے پیچیدہ ہوئے ہیں، حل نہیں ہوئے، بلوچستان میں اب
تھی نوگوایریاز موجود ہیں ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ اب بھی بلوچستان میں عوام
کو شراکت اقتدار دینا نہیں چاہتے ، ان کا کہنا تھا ماں باپ کو اگر ووٹ کے
بدلے اس کا بیٹا مل جائے تو وہ گھاٹے کا سودہ نہیں ہے ، امن وامان اور دیگر
مسائل حل نہ کئے گئے تو بلوچستان میں انتخابات مشکوک ہونگے۔
Sunday, 7 April 2013
مسائل حل نہ کئے توبلوچستان میں انتخابات مشکوک ہونگے، اختر مینگل
Posted by Unknown on 01:48 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment