کراچی
…سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کے این اے 250 سے
کاغذات نامزدگی مستردجبکہ چترل کے حلقے این اے 32 سے کاغذات نامزدگی منظور
کرلیے گئے ہیں۔کراچی سے قومی اسمبلی کی کی نشست این اے 250 سے پرویز مشرف
کے کاغذات ان کے تجویز اور تائید کنندہ کی موجودگی میں مسترد کئے گئے۔
پرویز مشرف کے کاغذات پر گیارہ اعترضات داخل کئے گئے تھے، اعتراضات جماعت
اسلامی کے امیدوار نعمت اللہ خان، اختیار علی چنائے اور دیگر نے داخل کئے
تھے۔اعتراضات میں ججوں کی برطرفی ونظر بندی، اکبر بگٹی قتل کیس اور بے نظیر
بھٹو قتل کیس سمیت دیگر شامل تھے۔ این اے 250 کے رینٹرننگ آفیسر نے پرویز
مشرف کے کاغذات ججوں کی غیر قانونی نظر بندی کے اعتراض پر مسترد کئے۔ چترال
کے حلقے این اے 32 کے ریٹرننگ آفیسر نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سابق صدر
کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔این اے 148اسلام آباد میں بھی پرویز مشرف
کے کاغذات پر اعتراضات کا فیصلہ جلد متوقع ہے۔آج سماعت کے موقع پر ریٹرننگ
افسر نے پرویز مشرف کے خود نہ آنے کا پوچھا تو احمد رضا قصوری نے کہا کہ
پارٹی کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے وہ پرویز مشرف کی نمائندگی کررہے ہیں،
ریٹرننگ افسر انوار ڈار ایڈووکیٹ نے کہا کہ اعتراضات کا جواب مشرف خود ہی
دے سکتے ہیں کوئی اورنہیں،لہٰذا دن ایک بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
0 comments:
Post a Comment