پیرس
…خواتین میں بلیک کافی پینے سے ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں
تاہم دوپہر کے کھانے کے وقت کافی پی کر اس سے زیادہ فوائد حاصل کئے جا
سکتے ہیں۔ یورپین نیوٹریشن سروے کے مطابق کافی پینے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا
خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس سروے کے لیے 69,532 فرانسیسی خواتین پر تحقیق کی
گئی۔ ان خواتین کی عمریں 41 سے 72 سال کے درمیان تھیں۔ اس عرصہ میں 1,415
کو ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہوئی۔27 فیصد خواتین جو دن میں کافی کے 3 کپ پیتی
تھیں، انھیں ذیابیطس کے خطرات کم لاحق ہوئے۔ سروے میں کافی پینے کے وقت کا
خاص طور مطالعہ کیا گیا اور دیکھا گیا کہ دوپہر کے کھانے کے وقت کافی پینے
والوں میں ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرات 33 فیصد تک کم ہوگئے۔
Sunday, 7 April 2013
خواتین میں بلیک کافی پینے سے ذیابیطس خطرات کم ہو جاتے ہیں،تحقیق
Posted by Unknown on 01:31 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment