کراچی…
این جی ٹی… ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ دودھ پینا
نوبل انعام حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔تحقیق کے دوران 22ممالک میں اقوامِ متحدہ
کے فوڈ اینڈ ایگری کلچرل آرگنائزیشن کے اعدادوشمارکا جائزہ لیا گیا جس کے
مطابق سوئیڈن جہاں سب سے زیادہ دودھ استعمال ہوتا ہے وہاں ادب کا نوبل
انعام پانے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سوئیزر لینڈ ہے
جہاں فی شہری 300کلو دودھ سالانہ استعمال کرتا ہے جبکہ ان ممالک کے مقابلے
میں چین ایسا ملک ہے جہاں فی شہری سالانہ صرف 25کلو دودھ پیتا ہے اور وہاں
نوبل انعام حاصل کرنے والے افراد بھی کم ہیں۔گزشتہ سال ایک تحقیق میں یہ
دعویٰ کیا گیا تھا کہ چاکلیٹ کے زیادہ استعمال اور نوبل انعام کے حصول میں
تعلق موجود ہے ۔ اور اب اس نئی تحقیق میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ دراصل
چاکلیٹ کی تیاری میں بھی دودھ استعمال کیا جاتا ہے اوریوں در حقیقت چاکلیٹ
نہیں بلکہ دودھ اور دودھ سے تیار کی جانے والے دیگر ڈیری مصنوعات نوبل
انعام حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں۔ واضح رہے کہ دودھ میں وٹامن ڈی کی زیا دہ
مقدار ذہنی صلا حیتوں میں اضافہ کرنے میں مدد گا ر ثا بت ہو تی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment