Sunday 7 April 2013



لندن …برطانیہ میں اسکائی ڈائیونگ ورلڈ چیلنج کا آغاز ہوگیا ہے جس میں حصہ لینے کے لیے دنیا بھر سے ماہر اسکائی ڈائیورز پر مشتمل ٹیمیں یہاں پہنچ گئی ہیں۔انڈور اسکائی ڈائیونگ کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے کئی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان انگلینڈ سمیت امریکا،نیوزی لینڈ،کینیڈا،جرمنی ،آسٹریا،ہنگری،اٹلی،فرانس،روس، لیتھونیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔اس مقابلے میں شامل ٹیموں کو شیشے کی سرنگ کے اندر اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے مختلف فارمیشنز تشکیل کرکے ججز کو متاثر کرنا ہوتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment