Sunday, 7 April 2013



سانتا فے …این جی ٹی …نیو میکسیکومیں غار کو تراش کر تیار کردہ دلچسپ ہوٹل دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکزبناہوا ہے۔ایک ہزار 6سو 50اسکوئر فٹ کے رقبے پر پھیلے اس ہوٹل کو دیوہیکل غار کو تراش کر گھروں کی طرز پر ڈیزائن کیا گیاہے جس میں کشادہ کمرے خوبصورت فرنیچر سے سجا کر قابل ِ دید بنا دئیے گئے ہیں ۔اس غار ہوٹل میں سجاوٹی اشیاء کو ہاتھوں سے ڈیزائن کر کے اس کی دلکشی میں مزید اضافہ کیا گیا ہے جو کہ انفرادیت میں اپنی مثال آپ ہے ۔بھول بھلیّوں کی طرح ڈیزائن کئے گئے اس ہوٹل کے ہر کمرے کے ساتھ صحن بھی ہے جہاں آنے والے افراد فارغ اوقات میں ساتھ مل کر بیٹھتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment