لندن…ایک
نئی ریسرچ کے مطابق کھانے میں نمک کااستعمال کم کرکے ہائی بلڈپریشرسے
بچاجاسکتاہے جودل کے دورے کاسب سے بڑاسبب ہے۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع
ہونے والی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ کھانے میں نمک کے زیادہ استعمال سے
بلڈپریشربڑھ جاتاہے جواسٹروک اوردل کے دورے کی وجہ بنتاہے۔ ماہرین نے تین
ہزارافرادکوچارہفتوں تک کھانے میں کم نمک استعمال کرایا۔ جس کے نتیجے میں
اُن کے دل پرخون کے دباوٴ میں کمی دیکھی گئی۔ تحقیق سے ثابت ہواکہ نمک
کااستعمال کم کرکے ہائی بلڈپریشرسے محفوظ رہاجاسکتاہے۔
Sunday, 7 April 2013
نمک کم استعمال کرکے ہائی بلڈپریشرسے محفوظ رہاجاسکتاہے،تحقیق
Posted by Unknown on 01:23 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment