Sunday 7 April 2013


اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست پرسپریم کورٹ میں سماعت شروع ہو گئی ہے۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔پرویز مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے درخواست گزار کی جانب سے اے کے ڈوگر پیش ہو ئے ۔اس موقع پر ایڈووکیٹ آن ریکارڈنے کہا کہ اے کے ڈوگر کے پاس دلائل دینے کا کوئی اختیار نہیں،مولوی اقبال کی جانب سے اے کے ڈوگر کو وکیل کرنے کی ہدایت نہیں ملی۔اس پر جسٹس خلجی عارف نے پوچھا کہ ''کیا آپ نے درخواست واپس لینے کے لیے کوئی درخواست دی'' ایڈووکیٹ آن ریکارڈ نے کہا ابھی درخواست نہیں دی، جلد دے دوں گا، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کیا آپ کسی دباؤ پر درخواست واپس تو نہیں لے رہے؟ ابھی آپ تشریف رکھیں، درخواست آئی تو غور کریں گے۔اس کے بعد عدالت نے اے کے ڈوگر کو مولوی اقبال کی جانب سے دلائل دینے کی اجازت دے دی۔سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ سننے کے لئے قائم بنچ میں چیف جسٹس پاکستان بھی حصہ تھے،لیکن انھوں نے خود کواس بنچ سے الگ کر لیا ہے۔سپریم کورٹ میں سماعت جا ری ہے۔

0 comments:

Post a Comment