Sunday, 7 April 2013



نیویارک…این جی ٹی… امریکی طبی ماہرین نے کینسرکے مریضوں کو مضر اثرات سے محفوظ رکھنے والا طریقہ علاج دریافت کر لیا۔حال ہی میں امریکا کی یونیورسٹی آف میسوری میں ہونے والی ایک تحقیق میں مختلف تجربات کے ذریعے یہ ثابت کر دیا گیا کہ نئی ریڈی ایشن تھراپی کے ذریعے مضر اثرات کا شکار ہوئے بغیر کینسر کے خلیات کو ختم کرنا ممکن ہوگا جسکے نتیجے میں مریض گنج پن اور جِلدی امراض سے محفوظ رہیگا۔ کینسر جیسے مہلک مرض کے علاج کیلئے کی جانے والی ریڈیو تھراپی کے باعث مریض ناصرف گنج پن کا شکار ہو جاتا ہے بلکہ مختلف جلِدی امراض سے بھی دوچار ہو جاتا ہے۔اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلئے طویل عرصہ سے تحقیق میں مصروف ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک خاص کیمیکل کے ذریعے کینسر کے علاج کے بعد سامنے آنے والے سائیڈ ایفکٹس سے بچنے کا طریقہ ایجاد کرلیا۔

0 comments:

Post a Comment